پنجاب اسمبلی ٹوٹتے ہی 7دن کیلئے کون نگران وزیراعلیٰ بن گیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی ٹوٹتے ہی 7دن کیلئے کون نگران وزیراعلیٰ بن گیا؟۔۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے اسمبلی تحلیل ہونے کے نوٹیفیکیشن پر دستخط نہ کر نے کے بعد پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئی جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اب 7روز تک نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آئین کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام دیا جاتا ہے ۔ یہ مشاورتی عمل 7روز میں مکمل ہونا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close