سندھ میں بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی)گلشن معمار بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ممبر سندھ اسمبلی (ایم پی اے) رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

دو پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہو جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔ اس دوران نامزد یوسی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12 ہلال سعید پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا، جنہیں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close