خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی نہیں بلکہ کس کی ہو گی؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی

پشاور(پی این آئی)امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا آنے والوں دنوں میں جے یو آئی کی حکومت کا منتظر ہے، اہم سیاسی شخصیات کی جے یوآئی میں شمولیت جاری ہے جس سے واضح ہے کہ حالات بدل چکے ہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام جے یو آئی سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں، یہ ایک خاندان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں بلکہ صوبےکے تیور بتا رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا آنے والوں دنوں میں جے یو آئی کی حکومت کا منتظر ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آقاؤں کا ایجنڈامکمل نہیں کرسکے، عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنڈاپوراکرنا چاہتے ہیں، صرف تم دیانت دار، باقی چور تو پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتبار کیوں نہیں کیا؟ تمہاری حکومت ختم ہوئی توخود کو مظلوم ثابت کرنےکے لیےکاغذ لہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں، ہماری سوساٹی سے تعلق نہیں رکھتے، ایک کروڑ سے زیادہ جعلی آئی ڈیز سے پارٹی چلانے والے ہمیں تبلیغ کرتے ہیں۔

اگر یہ شخص دوبارہ اقتدار میں آیا تو ملک کہیں کا نہیں رہےگا، انہوں نے ملک کو دیوالیہ کے قریب کھڑا کیا، ہمیں دوستوں نےکہا کہ اگریہ دوبارہ آتا ہے تو ہم اپنا پیسا ضائع کرنے کو تیار نہیں، آپ چور ڈاکو کہتے تھے، دنیا نے ہماری مدد کرکے ثابت کیا کہ چور ڈاکو تم تھے۔ انہوں نےکہا کہ مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، عمران خان میں فیصلے کی قوت نہیں، اسمبلی توڑتے ہیں توجلد توڑ دیں،الیکشن جیتں گے، آپ کی سیاست کو ختم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close