سندھ بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی نے 70فیصد نشستیں جیت لیں، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی بلدیاتی الیکشن میں 70 فیصد سیٹیں جیت گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی بڑے نمبروں سے جیتی ہے، پاکستان تحرک انصاف کراچی کیلئے اپنا میئر نامزد کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ قائد حزاب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سیاسی تابوت تیار ہے، دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، تین دفعہ آئی جی نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے، ہمیں خدشات ہیں کہ یہ نمبری کریں گے، اگر دو نمبری کی گئی تو چیف سیکرٹری اور آئی جی کومعاف نہیں کریں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجبورقومی موومنٹ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئی، مجبور قومی موومنٹ نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو بیچ دیا، ایم کیو ایم فارسیل ہے، جو اچھی ڈیل دے اس کے ساتھ بک جاتے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دا ہے، ووٹر صرف تحریک انصاف کا باہر نکلا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج پورا کراچی عمران خان کےساتھ کھڑا ہے، غیر یقینی ماحول کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا، کراچی کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو ہی بیلٹ پیپر چوری کر لیے گئے تھے، پولنگ سٹیشن بند ہونے کے بعد جو بیلٹ پیپر رات کو چوری ہوئے اب ڈالے جائیں گے، پیپلز پارٹی نےعوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو کراچی کو بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی دشمن جماعت پاپا، پھوپھو پارٹی ہے، گزشتہ 25 سال سے سندھ میں ڈرامہ چل رہا ہے جو اب عام انتخابات میں ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close