سندھ بلدیاتی الیکشن، کونسی جماعت کو کتنی سیٹوں پر برتری حاصل ہے؟ غیر سرکاری تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ سب سے بڑے شہر کراچی میں 1230 میں سے 1200 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ ناظم آباد اور گلشن اقبال کی 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

لیاری، بلدیہ اور ابراہیم حیدری کی 10 نشستوں پر پیپلز پارٹی آگے ہے۔ نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال ٹاؤن کی چھ نشستوں پر جماعت اسلامی کو برتری حاصل ہے۔سیہون شریف میں ٹاؤن کمیٹی بھان سعید آباد کے تمام آٹھ وارڈز پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close