بلدیاتی انتخابات،فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یو سی 2 ، تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی کو پولنگ سٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close