پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے رابطے، عمران خان نےملنے سے انکارکردیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان سے ملنے سے انکار کردیا،عمران خان نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسد عمر کے سامنے پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔یاد رہے کہ فیصل چیمہ، مومنہ وحید اور خرم لغاری اعتماد کے ووٹ کے وقت ایوان سے غیر حاضر تھے ،ان ارکان کو پی ٹی ا?ئی نے شوکاز نوٹسز جاری کرکے وضاحت طلب کی تھی ،منحرف ارکان نے اپنا موقف پیش کرنے کیلئے عمران خان سے رابطہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close