کراچی بلدیاتی انتخابات، نقاب پوش افراد پولنگ سٹیشن میں گھس گئے

کراچی (پی این آئی)ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔ آر او کے مطابق ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھسے اور انہوں نے پولنگ عملے کو ہراساں کیا۔آر او کے نے بتایا کہ نامعلوم افراد پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے اور انھوں نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔دوسری جانب ٹھٹھہ کے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 20 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

ٹائون کمیٹی گھوڑا باری اور گاڑھو میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ٹھٹھہ میں 40 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی کے 17 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔میونسپل کمیٹی کے دو اراکین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔پیپلزپارٹی کے 173 جنرل کونسلرز بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ٹھٹھہ ضلع کی تین ٹان کمیٹوں اور ضلع کونسل کی 20 نشستوں پر 15 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔یونین کونسلز اور جنرل کونسلزکی 120 نشستوں پر بھی مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں