کراچی (پی این آئی) گزشتہ روز شہر میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے اب تک کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے اور کو 23 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کراچی تنظیم کے صدر خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، انہیں کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔
بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 246 یونین کونسلوں میں سے 40 کے نتائج آ گئے جس میں اب تک پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب حاصل ہوئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر جماعت اسلامی نے جس کی انتخابی مہم بہت منظم تھی اب تک صرف 4 نشستیں جیت سکی ہے جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست جیت گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں