لاہور (پی این آئی) پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لیے آئینی عمل شروع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مراسلے میں گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کر لیے ہیں۔
گورنر کا مراسلے میں کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو چکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ زیر غور ناموں نجم سیٹھی، پروفیسر حسن عسکری اور مجیب الرحمٰن شامی کے نام شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں