ایم کیو ایم نے کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا کرنے اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری حلقہ بندیاں ہیں، ادارے نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی پہلی شرط انتخابات صاف شفاف ہوں، اس انتخاب کو کوئی انتخاب نہیں سمجھتا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نہ ووٹر لسٹ صحیح نہ حلقہ بندی صحیح ہے، ہم احتجاجاً آج کے انتخابات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں بلدیاتی انتخاب میں حصہ نہ لیں، آپ بھی ووٹ دینے کے حق سے دستبردار ہوں، ایسا انتخاب جس میں عوام کی نمائندگی نہ ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ ان انتخابات کو یہ شہر تسلیم نہیں کرے گا، شہر کے اصل وارث دوبارہ واپس آئیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close