کراچی، حیدر آباد بلدیاتی الیکشن میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی اداروں کا قیام جمہوریت کیلئے ناگزیر ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات کا حصہ بن کر جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کریں، بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی،

شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے انتخابی عمل کے دوران اعتماد پر پورا اتریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close