تحریک انصاف کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close