سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست ہنگامی اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے جب کہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سندھ حکومت کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سندھ حکومت پر امن انتخابات کے لیے فول پروف انتظامات کرے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close