پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے میں چند گھنٹے باقی ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی )حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کی بجائے پاکستان پی ٹی آئی کا مقابلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔علاوہ ازیں ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے (ن)لیگ کو پنجاب میں

ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے،پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوری ان کے ” خط ”پر اجلاس بلا لیتا ہے۔ کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ن لیگ سے پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا،(ن)لیگ کے رہنمائوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں