پنجاب میں ن لیگ کمزور ۔۔۔نواز شریف نے کس کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا؟ بڑی خبر

لندن(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کومشاورت کیلئے لندن طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا االلہ کی آئندہ 2 روز میں لندن روانگی کا امکان ہے،رانا ثنا اللہ کو سیاسی صورتحال پر اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔رانا ثنا اللہ پارٹی قائد میاں نوازشریف کو پنجاب کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ،نوازشریف نے ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close