سپریم کورٹ کی خاتون جج 50 کامیاب ایشیائی خواتین کی فہرست میں شامل

نیویارک(پی این آئی)فوربز بزنس میگزین نے ایشیائی ملکوں کی 50 سال سے زائد عمر کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز کی فہرست میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔فوربز میگزین نے جسٹس عائشہ ملک کو 50 سال سے زیادہ عمر میں کامیاب خاتون اور نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔ جسٹس عائشہ ملک جنوری 2021 میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج مقرر ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی 2021 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close