عمران خان نے مونس الٰہی کی تعریف کن الفاظ میں کی؟

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مونس الہیٰ نے اچھا کردار ادا کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا لگ رہا تھا کہ ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہوپائیں گے لیکن ہم نے ارکان پورے کرکے دکھا دیئے۔ مونس الہٰی نے اچھا کردار ادا کیا، لگتا ہے کہ مستقبل میں (ق) لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی ، یہ لوگ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، مجھے عام انتخابات کی طرف حالات بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close