جمائمہ خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے کتنے کروڑ روپے کے فنڈز جمع کر لیے؟ بڑا اعلان

لندن(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اوربرطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے فنڈریزنگ ڈنر میں پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار پونڈ یعنی چار کروڑ سے زائد کی امدادی رقم اکھٹی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے دل کھول کر اپنا حصّہ ڈالنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ “گزشتہ رات یونیسیف پاکستان فلڈز اپیل اور پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیے جانے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد کا وعدہ کیا گیا. میئر لندن صادق خان اور متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے آگے بڑھنے والے تمام افراد کا شکریہ”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close