شیخ رشید کو بڑا ریلیف مل گیا

اٹک(پی این آئی ) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو توہین مذہب کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی شیخ رشید او ر انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب کیس میں بری کر دیا گیا ہے، اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے دونوں رہنماؤں کو بری کیاہے، شیخ رشید اور شیخ راشد پر مسجدنبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں اب پی ٹی آئی کے اتحادی رہنماؤں کو بری کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close