پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا یا نہیں؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے پرویز الہٰی سے پنجاب اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس جاری کرنے کا کہا جس پر پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس آپ کو دے چکے، اسے پبلک کر دیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے عمران خان سے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامطالبہ ہے نہ آئندہ کے حکومتی سیٹ اپ پربات کروں گا، ہمیں آپ کاساتھ دیناہے، جوبھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔خیال رہے کہ آج زمان پارک لاہور میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اور عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوادی گئی تھی جو گورنر کو موصول ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close