فوج سے لڑائی پاگل پن ہو گا، عمران خان کا سب بھُلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج سے لڑائی پاگل پن ہوگا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں۔ لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملہ ہوا، شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا سب کو معاف کر کے آگے بڑھنے کو تیار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ فوج کا کورونا، انسداد پولیو مہم میں اہم کردار تھا، اسمگلنگ روکنے اور احتساب کیلئے فوج درکار ہوگی۔سینیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں انضمام کی خواہش بھی ظاہر کر دی جب کہ مونس الہٰی کی بے انتہا تعریف کی اور کہا کہ ق لیگ کے بڑوں کوبھی مونس نے ہی راضی کیا، انہیں بتایا کہ مستقبل پی ٹی آئی کے ہی ساتھ ہے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں میڈیا چینل بند کرنے، صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے اور میڈیا سے زیادتیوں سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close