لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردیئے گئے۔
نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف انحراف کاڈکلریشن آپ کی طرف سےموصول ہوا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں