ق لیگ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیشگوئی کی ہے کہ (ق) لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔ اینکر پرسنز سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، نئی اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، میرا خیال ہے کہ (ق) لیگ آگے چل کر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن جائے گی۔سابق وزیر اعظم نے 186ممبران پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا ہمارے 186ارکان پورے نہیں ہو پائیں گے، مگر ہم نے 186ارکان پورے کرکے دکھا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close