صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کی ہے جس کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے جس میں شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

ممکن ہے کہ صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیں لیکن اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان کی جانب سے قریبی ساتھیوں کے ساتھ موجودہ صورت حال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں