وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرائے جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیر اعظم نے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز اسی مہینے واپس پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ن لیگ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپنے حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close