لاہو ر(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ساتھ ساتھ پرویز الٰہی کو بھی لے ڈوبے ہیں،عمران نے خود تو بیروزگار تھا اپنی پوری جماعت کو بیروزگار کردیا،تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے اور اسی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی اور بلدیاتی نظام جمہوریت کی مضبوطی کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں لیکن عمران خان جمہوری نظام کیلئے ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔
کل تک جو شخص نوازشریف کی سیاست ختم ہونے اور مائنس ہونے کے دعوے کررہا تھا آج اسکو اپنے مائنس ہونے کی ڈرائونے خواب آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے آخری لمحات تک مسلم لیگ ن کی قیادت کی منتیں کیںلیکن پارٹی قیادت نے پرویز الٰہی کو صاف جواب دے دیا۔پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت کی چا لیس کی سیاسی جدوجہد کو ایک ذہنی مریض کے کہنے پر نالہ لئی میں بہا دیا۔پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو اب باقاعدہ طور پر
تحریک انصاف میں شمولیت کرلینی چاہیے کیونکہ جتنا بدنام ان دونوں باپ بیٹے نے چوہدری شجاعت کو کرانا تھا کروادیا۔اب آنے والا وقت بتائے گا پرویز الہی نے اپنے پائوں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں