لاہور ( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں 4بلین سے کچھ زیادہ ذخائر صرف رہ گئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں