عوام کیلئے اچھی خبر،نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرا دی

مکوآنہ (پی این آئی )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش ا?نے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کرادیا۔60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش ا?نے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔

بزرگ شہریوں کے لیے نادرا تصدیق سروس کے ا?غاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں