امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی )امریکی ویزا کے حامل پاکستانی شہریوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چھوُٹ کی اہلیت میں توسیع کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اس ویزے کی مدت گزشتہ48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں صرف45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔ مزید برآں، سٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کے ایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہونگے اور ان کے لیے یہ سہولت 2023میں بھی جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close