اسلام آباد (پی این آئی) سینئر لیگی رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس لمیں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے،ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے۔
ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسپیکر سے درخواست کی ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جب کہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی ہے، ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، گورنر نے دو دنوں میں سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے، گورنر نے دو دنوں میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے، ہمارا پاکستان کے عوام سے وعدہ تھا کہ ہم عوام میں واپس جائیں گے، آج عمران خان نے وہ وعدہ پورا کردیا ہے۔
یہ دونوں حکومتیں ہماری اپنی حکومتیں تھی ، ہم نے اپنی حکومتیں ختم کرکے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے پاس میں جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، عوام آج بھی صرف عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، یہاں پر میں چودھری پرویزالٰہی اور حسین الٰہی اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے ایک اصول کی خاطر ساتھ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں