اسلام آباد(پی این آئی) تازہ ترین سروے میں عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر قرار۔ آئی آر آئی ایس نامی ادارے کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں ملک کے لیڈروں کی مقبولیت جاننے کی کوشش کی گئی۔
iris communications’ latest opinion poll indicates that 79% of people are of the opinion that country is heading in the wrong direction, while 56% of public perceives that Imran Khan is capable of taking Pakistan out of crisis.
See the survey results at: https://t.co/3c8RwZ1jV0 pic.twitter.com/nSQ8vPMbtT— iris communications (@iriscomm1) January 11, 2023
سروے میں عمران خان 56 فیصد کے ساتھ ملک کے سب سے مقبول لیڈر قرار پائے، جبکہ پی ڈی ایم قیادت مجموعی طور پر بھی پی ٹی آئی چئیرمین کے مقابلے میں نصف مقبولیت بھی حاصل نہ کر سکی۔سروے کے دوران 56 فیصد افراد نے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو 19 فیصد، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو 2 فیصد، بلاول بھٹو کو محض 1 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہو سکا۔ملک کے وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 0 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکے، یعنی ملک کے سب سے غیر مقبول لیڈر قرار پائے۔یوں عمران خان کی 56 فیصد مقبولیت کے مقابلے میں وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت مجموعی طور پر بھی محض 22 فیصد عوامی حمایت حاصل کر سکی۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی آر آئی ایس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے،79 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سروے کے مطابق 59 فیصد افراد کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئی ہے اور 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں