الاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی۔
اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکا حتمی فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،گورنراسمبلی تحلیل نہیں کرتےتو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔اب ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب سے اسمبلی توڑنےکی ایڈوائس آج نہیں لکھی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس پر تاریخ آج ڈالی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی لکھی ہوئی ایڈوائس پہلےکی ہےجس کو آج نکالا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں