ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت تین ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کر لی گئی

کراچی (پی این آئی) سندھ کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے رکن جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کر لی ہے۔جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان کی مقتول کے ورثاء سے صلح کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا جبکہ 2 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2 ملزمان پر اغواء کا الزام ہے، لہذا ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ جام اویس، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور ہوئی ہے،

ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان دودو خان اور سومار کے خلاف مقتول کے اغواء کا مقدمہ چلے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close