سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کو بڑا ریلیف دے دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کے خلاف کراچی کے تھانوں میں درج 3 مقدمات ختم کردیئے ہیں۔ آج صبح سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کے خلاف تھانہ بریگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے تھے۔

رپورٹ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی۔ فاضل عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے لیکن ابھی عدالت نے مجھے ریلیف دے دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close