وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ، پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی اس وقت کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے اس وقت 185 ارکان ایوان میں موجود ہیں جب کہ2ارکان راستے میں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حافظ عمار کا انتظار کیا جا رہا ہے، وہ چکوال سے نکل پڑے ہیں اور کچھ ہی دیر میں پنجاب اسمبلی پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک رکن بہاولپور سے بھی آ رہے ہیں۔ اس وقت پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 185 ارکان موجود ہیں اور دونوں ارکان کے پہنچنے پر یہ نمبر 187 ہوجائے گا جس کے بعد اعتماد کیلئے ووٹنگ کرادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ووٹنگ کسی بھی وقت کروائی جاسکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close