پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کی تعداد پوری، آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کو ووٹ لینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کی تعداد پوری۔۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔ سپیکر سبطین خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے آج ہی اعتماد کے ووٹ کا امکان ہے۔ حکومتی اتحاد اپنی نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوچکا ہے اور غیر حاضر ارکان سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس 187 ارکان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close