تحریک انصاف کے لیگی اراکین سے رابطے ، پنجاب اسمبلی میں نمبرز کے حوالے سے اہم خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر (ن) لیگی اراکین اسمبلی سے رابطوں اور نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا کہ سینٹرل پنجاب سے (ن) لیگ کے 3سے 4اراکین رابطے میں ہیں، پنجاب اسمبلی میں ہمارے اور (ق) لیگ کے اراکین کی تعداد 187 ہے۔انہوںنے کہا کہ جس دن اعتماد کا ووٹ ہو گا ہمارے ممبران اسمبلی کی تعداد پوری ہو گی، پیر کے روز بھی اجلاس میں بھی ہماری اپوزیشن کے مقابلے میں اکثریت تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close