کس علاقے میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہونے لگے؟

کراچی (آئی این پی)سندھ کے مختلف اضلاع میں ملیریا مچھر کا راج جاتی ہے اور یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنوری کے دس روز میں 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے اور سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کرگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close