کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کو لاڑکانہ بنانے کی تیار ہوچکی ہے۔حیدر آباد میں کارکنوں سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وعدہ پورا کرنے کیلیے مشہور ہیں لیکن ہم سے کیا وعدہ پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی کا میئر تھوپنا چاہتے ہیں، انہوں نے پوری تیاری کرلی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو بھی لاڑکانہ بنادیں۔ایم کیو ایم رہنما نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ ہمارے 7 ووٹوں پر وزیراعظم بنے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 7 ووٹ کنگ میکر ہیں، وعدے پورا نہ ہوئے تو عمران خان کو فارغ کیا،آپ بھی ہوجائیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ آصف زرداری کے آخری میٹنگ کے الفاظ ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بعد آپ کا بلاول بھٹو زرداری سے جھگڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے ایم کیو ایم سے کہا کہ دو، تین دن دیں میں کوئی فیصلہ کرتا ہوں، ہم آصف زرداری کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تاثر دیتی ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم تو کہتے ہیں آج الیکشن کرا دیں لیکن 2 سال آپ نیالیکشن کو لٹکائے رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ تم نے ماضی میں بھی چھرا گھونپا اور اب بھی چھرا گھونپا، ہم نے7 ووٹ جمہوریت کی مضبوطی اور اپنے مسائل کے حل کے لئے دیے تھے۔وسیم اختر نے کارکنان کے روبرو کہا کہ آج وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی بھی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، ہمارے پاس وہ آپشن ہے، رابطہ کمیٹی جس پر غور کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی وڈیرہ شاہی یہاں کے لوگوں کے ٹیکس کی وجہ سے چلتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج تک سندھ حکومت نے عملدرآمد نہیں کیا۔ایم کیو ایم رہنمانے کہا کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے بھی احتجاج کرنا پڑ رہا ہے یہ کیسا قانون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر بات حکومت کے سامنے رکھنے کے باوجود بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے، 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، دھاندلیاں پہلے بھی ہوئی ہیں، لیکن آپ نے ووٹ لازمی کاسٹ کرنا ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ آپ کا میئر، ڈپٹی میئر نہیں آسکتا، ہاں جعلسازی اور چوری کرکے لایا جاسکتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں