آصف علی زرداری کا آج لاہور آنے کا فیصلہ، ایجنڈا کیا ہے؟

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری (آج ) بدھ کو لاہور پہنچیں گے، اس موقع پر سابق صدر لاہور میں وفاقی وزرا کی معاونت کریں گے، پی ڈی ایم کی جانب سے پنجاب میں سیاسی بقا کی جنگ جیتنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم رہنماں کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے ارکان کو توڑنے کیلئے بیک ڈور رابطوں سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کیلئے مختلف پیشکشیں جاری ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close