اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں شدید سردی کے باعث نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 8 بجے کھلیں گے، طلباء کو یونیفارم سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔
وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اسلام آباد میں شدید سردی کے باعث نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔تعلیمی ادارے صبح 8 کے بجائے اب ساڑھے 8 بجے کھلیں گے، سردی کے باعث طلبا کو یونیفارم سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔ سردی کے باعث طلبا یونیفارم کےعلاوہ گرم کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا تنویر نے اسلام آباد میں سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔دوسری جانب دوسری جانب موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول تو کھل گئے ہیں لیکن چھٹیوں کے بعد شدید سردی کے باعث دوسرے روز بھی سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔
تفصیلات کے مطابق شدید دھند اور سردی کے باعث بچے گھروں سے نہ نکلے، والدین کے لئے شدید دھند میں حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث بچوں کو سکول بھیجنا مشکل ہے، خشک سردی کی وجہ سے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے، صبح کے وقت شدید دھند کی وجہ سےبچوں کو سکول پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں