لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو ہمارے پاس اسمبلی سے استعفوں کا آپشن موجود ہے۔ آپشنزمیں اسمبلی سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے بھی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنانا ہماری مجبوری تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عمران خان نے تمام معاملات باالخصوص آٹے کی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جب کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جنیوا جاکر بھیک مانگتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی؟ معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں