پیٹرول 500روپے فی لیٹر اور بجلی 100روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز

لاہور (پی این آئی)بہت ہو گئی عیاشی، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے”۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے عوام پر مہنگائی کا “ایٹم بم” گرانے کی تجویز دے دی۔ روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت عیاشیاں کر لیں، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے، اب مسئلہ ہماری بقا کا ہے، ہم نے ملک بچانا ہے تو پھر قربانی سب کو دینا ہو گی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس پر لیوی 70 سے 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔جبکہ عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔مجوزہ منصوبے کے مطابق صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز گیس اور بجلی کے شعبے میں لائن لاسز سے منسلک کر دئیے جائیں گے۔جبکہ پٹرول، بجلی اور گیس کی راشننگ کے ذریعے جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر کرنے کی تجویز معاشی بحالی منصوبے میں شامل ہے۔مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی تجویز معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ملکی معیشت کی بہتری کے لیے 10 سالہ جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کرکے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی۔ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب ، یورپی یونین، قطر اور اورمیکا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close