پی ٹی آئی نے سیاست کے میدان کی بڑی وکٹیں گرا دیں

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی، سابق رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام قادر بیٹنی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

غلام قادر بیٹنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔غلام قادر بیٹنی اس سے قبل بھی رکن خیبرپختونخوا سمبلی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2018 میں پی کے 94 ٹانک سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close