لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔لاہور میں ہونے والی ملاقاتیں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔قبل ازیں سیاسی منظر نامے پر نئی صف بندی کا معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔ جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنارہے ، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا۔ اس سے قبل سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی خبریں بھی سامنے آئیں۔بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے سابق قیادت نے نئی جماعت کے بارے مشاورت شروع کردی ہے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے ارکان کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔
جہانگیرترین کے علاوہ علیم خان اور چودھری سرور گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔بتایا گیا کہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی کی سابق اہم سیاسی شخصیت کرے گی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں کی نئی جماعت میں شمولیت متوقع ہے، نئی جماعت کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، نئی جماعت عام انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں