پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد حکومتی ارکان سے زیادہ ہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین زیادہ تھے، اگر گنتی ہوتی تو پھر فلور ٹیسٹ پاس ہوتا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیکر صاحب نے قانون سازی کا فیصلہ یس اور نو پر کر دیا، اس حوالے سے یس اور نو کے ووٹ گننے کی ہماری درخواست بھی نہیں مانی گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو درست تسلیم نہیں کرتا،

اُس حکم میں گورنر کا اختیار سلب کیا گیا جو عدالت کا اختیار ہی نہیں تھا لیکن بہرحال عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close