پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ، کراچی لاہور ریلوے ٹریک بند ہو گیا

سکھر (پی این آئی) محکمہ ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس سکھر میں حادثہ کا شکار ہو گئی ہے، ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئی ہے۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگی ٹریک سے اتر جانے کے سبب کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بند ہوگیا ہے۔ ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کی 16 ویں کوچ ٹریک سے اتر گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اپ ٹریک جلد بحال کردیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی تک ٹریفک کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا، مسافروں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے محکمے نے ہیلپ ڈیسک روہڑی میں قائم کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں