عمران خان کی نااہلی یقینی، فیصل واوڈا نے خطرناک دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ میں ہارنے اور سابق وزیراعظم عمران خان کے نا اہل ہونے کی پیش گوئی کردی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ مجھے عمران کی نااہلی 99.99 فیصد نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روک روک کر تھک گیا کہ ارد گرد کے لوگ آپ کو نااہل کرواکر چھوڑیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کے ووٹ میں ہار جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سمجھداری کی سیاست ہوئی تو اکتوبر میں الیکشن ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close