لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات، انسانی حقوق کے تحفظ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، فواد حسین چودھری اور فرخ حبیب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان پر ماحولیات کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور میں بلین ٹری پروگرام متعارف کروائے، ٹین بلین ٹری ماحولیات کے تحفظ کیلئے قابلِ ذکر اقدام ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے سرمائے کی غیر قانونی ترسیل کا تدارک لازمی کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک سے 7 کھرب ڈالرز منتقل ہو جاتے ہیں، ترقی پذیر ممالک کو غربت جیسے چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے منی لانڈرنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں